Islamabad High Court میں ٹک ٹاکر و یوٹیوبر Rajab Butt اور Nadeem Nani Wala کے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، عدالت نے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔
سماعت Justice Muhammad Azam Khan نے کی، جہاں درخواست گزاروں کے وکلا بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت سرکاری وکیل کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جا سکا اور مزید مہلت کی استدعا کی گئی۔ وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سفری پابندی کے باعث دونوں کے ویزے ختم ہو رہے ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ویزوں کی مدت کب ختم ہو رہی ہے۔
سرکاری وکیل نے عدالت سے عید کے بعد کی تاریخ دینے کی درخواست کی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ویزوں کا معاملہ اہم ہے، اس لیے عید کے فوراً بعد سماعت رکھی جائے گی۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔





