سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا

Karachi سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اچانک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ نیچے آ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 243 ڈالر کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4,767 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونا 24 ہزار 300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 20 ہزار 833 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے ہو گئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی تولہ چاندی 760 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 734 روپے تک آ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 652 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 630 روپے ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی قیمتوں پر بھی فوری اثر پڑ رہا ہے۔