صدر مملکت کی اہم ترمیمی بلز کی منظوری، قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی رعایت بھی منظور

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعدد اہم ترمیمی بلز کی منظوری دے دی ہے، جن میں پاکستان سٹیزن شپ (ترمیمی) بل 2026 سمیت مختلف شعبوں سے متعلق قانون سازی شامل ہے۔

منظور شدہ بلز میں اخبار ملازمین، زکوٰۃ و عشر، نیشنل آرکائیوز، پاکستان نیمز اینڈ ایمبلمز، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، پیمرا اور دانش یونیورسٹی اسلام آباد سے متعلق ترامیم شامل ہیں۔

صدر نے اعزاز اسلم ڈار کی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے رکن کے طور پر تقرری کی بھی منظوری دی، جبکہ پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ستارہ امتیاز دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے عیدالفطر اور یوم پاکستان 2026 کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی رعایت کی بھی منظوری دے دی ہے۔