ممبئی: بھارتی ہدایتکار ادیتیہ دھر کے حالیہ بیان نے فلم ’دھرندھر 3‘ کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی ہے۔
ہدایتکار نے اپنی نئی فلم ’دھرندھر 2‘ کی ریلیز سے قبل سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپیل کی کہ وہ فلم کے اینڈ کریڈٹس تک بیٹھیں اور کسی بھی قسم کے اسپوائلرز شیئر نہ کریں۔
ان کے اسی بیان کو مداحوں نے خاص اہمیت دی ہے اور اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ فلم کے اختتام پر کوئی ایسا منظر شامل ہوسکتا ہے جو تیسرے حصے ’دھرندھر 3‘ کی طرف اشارہ دے۔
فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ یہ 19 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔
ہدایتکار نے شائقین کی محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سیکوئل میں ناظرین کو ایک نیا اور غیر متوقع تجربہ دینے کی بھرپور کوشش کی ہے، جس سے مداحوں کی توقعات مزید بڑھ گئی ہیں۔




