Meta کی ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری، 20 فیصد ورک فورس متاثر ہونے کا امکان

واشنگٹن: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا مبینہ طور پر اپنے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی اپنی تقریباً 20 فیصد ورک فورس میں کمی پر غور کر رہی ہے، جو لگ بھگ 16 ہزار ملازمین بنتے ہیں۔

اگر یہ منصوبہ عمل میں آتا ہے تو یہ 2022 کے بعد سب سے بڑی برطرفیوں کی لہر ہوگی۔ یاد رہے کہ 2022 میں کمپنی نے 11 ہزار جبکہ 2023 میں تقریباً 10 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق برطرفیوں کا عمل آئندہ ایک ماہ کے اندر شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔