ماہرین نے ایک نہایت خطرناک اسپائی ویئر کی نشاندہی کی ہے جو ممکنہ طور پر کروڑوں iPhone صارفین کی ڈیوائسز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
سائبر سیکیورٹی کمپنیوں اور Google کے محققین کے مطابق اس میل ویئر کو “ڈارکس ورڈ” کا نام دیا گیا ہے، جو صارفین کا حساس ڈیٹا اور یہاں تک کہ کرپٹو کرنسی والٹس کی معلومات بھی چرا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ اسپائی ویئر یوکرین کی متعدد ویب سائٹس پر پایا گیا، جبکہ اس کا تعلق ایک اور خطرناک میل ویئر “کورُنا” سے بھی جوڑا جا رہا ہے، جسے اسی ماہ بے نقاب کیا گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت ظاہر کرتی ہے کہ جدید ہیکنگ ٹولز تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، اس لیے صارفین کو اپنی ڈیوائسز اپڈیٹ رکھنے اور غیر معروف لنکس سے گریز کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔





