عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کو ریلیف دینے کے لیے حکومت سندھ نے اہم اقدامات کیے ہیں، جن کے تحت صوبے بھر کی تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق تمام افسران عید کے دنوں میں ڈیوٹی پر موجود رہیں گے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اوورچارجنگ کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 3000 سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔
کارروائی کے نتیجے میں مسافروں کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس دلائی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 45 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فوری کارروائی جاری رہے گی تاکہ عید پر عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔





