راولپنڈی میں تھانہ دھمیال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے راضی نامہ کے بہانے خاتون کو اپنے گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد شور مچانے پر ملزمان فرار ہو گئے تھے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کرا لیا گیا ہے۔
ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔





