مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث Strait of Hormuz کی بندش نے عالمی تیل ترسیل کو شدید متاثر کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی شپنگ کمپنیاں اب خطرناک سمندری راستوں سے گریز کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے گرد Cape of Good Hope کے طویل مگر نسبتاً محفوظ راستے کو اختیار کر سکتی ہیں۔
اینالسٹ Peter Sand کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث نہ صرف آبنائے ہرمز بلکہ Bab el-Mandeb اور Suez Canal جیسے اہم راستے بھی غیر محفوظ ہو چکے ہیں، جہاں حملوں اور کشیدگی کے باعث جہاز رانی متاثر ہو رہی ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ ایک سال تک عالمی تجارت کو طویل راستوں پر منتقل ہونا پڑ سکتا ہے، جس سے نہ صرف ترسیل کا وقت بڑھے گا بلکہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔




