Keir Starmer کا انتباہ: مشرق وسطیٰ کی جنگ طویل ہو سکتی ہے

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم Keir Starmer نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے اور حکومت کو اسی تناظر میں حکمت عملی بنانا ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے جلد خاتمے کی امید پر انحصار نہیں کیا جا سکتا، اس لیے توانائی بحران سے نمٹنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے آغاز پر ہی ٹیم کو واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ اس تنازع کو مختصر نہ سمجھا جائے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے United States اور Iran کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے مثبت قدم قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ Donald Trump نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دعویٰ کیا تھا اور ایران کے پاور پلانٹس پر حملہ 5 دن کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان بھی کیا، تاہم ایران نے ان مذاکرات کی تردید کر دی ہے۔

مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔ باخبر رہیں، آگے رہیں