Qatar کا واضح مؤقف؛ Iran جنگ کا حل صرف مذاکرات

دوحہ: Qatar نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے واضح مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ Iran کا مکمل خاتمہ کسی صورت قابلِ قبول آپشن نہیں اور اس تنازع کا واحد حل سفارتکاری اور مذاکرات ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان Majed Al Ansari نے کہا کہ قطر جنگ کے خاتمے کیلئے تمام رسمی اور غیر رسمی سفارتی راستوں کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں امن کیلئے بات چیت ہی واحد راستہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ قطر اس وقت United States، Israel اور ایران کے درمیان کسی براہ راست ثالثی عمل کا حصہ نہیں، تاہم خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کو بقائے باہمی کے اصول کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا راستہ نکالنا ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق قطر کا یہ مؤقف اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ خلیجی ممالک جنگ کے پھیلاؤ سے بچنے اور سیاسی حل کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔ باخبر رہیں، آگے رہیں