United States کا Iran کو 15 نکاتی خفیہ پلان؛ جنگ بندی کی کوششیں تیز

واشنگٹن/تہران: United States کی جانب سے Iran کو جنگ کے خاتمے کیلئے مبینہ طور پر 15 نکاتی خفیہ منصوبہ بھجوائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق اس منصوبے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تین بڑے جوہری مراکز ختم کرے، یورینیم افزودگی مکمل طور پر بند کرے اور بیلسٹک میزائل پروگرام معطل کرے۔

مزید یہ کہ ایران سے خطے میں اپنے حمایت یافتہ گروہوں کی مدد کم کرنے اور آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا بھی کہا گیا ہے تاکہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل بحال ہو سکے۔

اس کے بدلے میں امریکا کی جانب سے ایران پر عائد جوہری پابندیاں ختم کرنے اور اس کے سویلین جوہری پروگرام میں تعاون کی پیشکش بھی شامل بتائی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اس منصوبے پر پیش رفت کیلئے ایک ماہ کی جنگ بندی کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تفصیلی مذاکرات کا آغاز ہو سکے، تاہم ابھی تک کسی بھی فریق کی جانب سے اس پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ منصوبہ حقیقت بن جاتا ہے تو خطے میں کشیدگی کم ہونے اور عالمی معیشت میں استحکام آنے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔ باخبر رہیں، آگے رہیں