تہران: Iran کے پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ Israel اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف حملوں کی 80ویں لہر شروع کر دی گئی ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اس نئی کارروائی میں شمالی اسرائیلی شہر صفد میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ تل ابیب، کریات شمونہ اور بنی براک میں بھی مختلف اہداف پر میزائل حملے کیے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے خطے میں موجود United States کے فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا، جن میں Kuwait، Jordan اور Bahrain شامل ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ حملے جاری کشیدگی کے ردعمل میں کیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کی جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں، جس سے خطے کی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔
مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔ باخبر رہیں، آگے رہیں





