لندن: ٹیکنالوجی کمپنی Apple نے United Kingdom میں صارفین کے لیے عمر کی تصدیق لازمی قرار دے دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق صارفین کو اپنی عمر کی تصدیق کے لیے کریڈٹ کارڈ یا سرکاری شناختی دستاویز فراہم کرنا ہوگی۔ یہ شرط آئی فون اور آئی پیڈ کے تازہ ترین سافٹ ویئر اپڈیٹ کے بعد نافذ کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ صارفین مخصوص سروسز تک رسائی کے لیے مطلوبہ عمر، یعنی 18 سال یا اس سے زائد، رکھتے ہوں۔
Apple کے سپورٹ پیج کے مطابق عمر کی تصدیق کریڈٹ کارڈ ویریفکیشن یا شناختی دستاویز اسکین کے ذریعے کی جائے گی۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں بچوں کی آن لائن سیکیورٹی اور ڈیجیٹل تحفظ کے حوالے سے بحث تیز ہو رہی ہے، اور بڑی ٹیک کمپنیز پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ صارفین کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کریں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ قدم دیگر ممالک میں بھی اسی نوعیت کی پالیسیز کے نفاذ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔ باخبر رہیں، آگے رہیں





