کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے ساتھ چاندی بھی مزید مہنگی ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 152 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4,565 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات کے تحت مقامی صرافہ بازاروں میں بھی مسلسل دوسرے روز اضافہ دیکھا گیا، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 15,200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 13,031 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے تک جا پہنچی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا، جہاں فی تولہ چاندی 370 روپے مہنگی ہو کر 7,824 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 317 روپے اضافے کے بعد 6,707 روپے ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔
مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔ باخبر رہیں، آگے رہیں





