کراچی؛ خاتون کو اغواء، زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید

کراچی: مقامی عدالت نے خاتون کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی ارشاد حسین نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم فیاض کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم مقتولہ کے ورثاء کو ادا کی جائے۔

عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر شریک ملزمہ نسرین کو بری کر دیا اور ریمارکس دیے کہ محض شریک ملزم کے بیان پر سزا نہیں دی جا سکتی۔

پراسکیوشن کے مطابق ملزم نے نومبر 2020 میں ڈیفنس فیز 7 سے خاتون کو بہلا پھسلا کر اغواء کیا اور بعد ازاں ابراہیم حیدری لے جا کر زیادتی کے بعد چھری کے وار سے قتل کر دیا۔ مقتولہ کی لاش ایک ماہ بعد ملزم کی نشاندہی پر برآمد ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس مقدمے کا اندراج گذری تھانے میں کیا گیا تھا۔

مزید تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور اہم اپڈیٹس کے لیے ڈیلی فیض اعوام ڈاٹ کام کے ساتھ جڑے رہیں۔ باخبر رہیں، آگے رہیں