کوئٹہ میں چار منزلہ پلازہ میں آتشزدگی، بروقت ریسکیو آپریشن سے بڑا سانحہ ٹل گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)
کراچی میں گل پلازہ میں خوفناک آگ لگنے کے واقعے کے بعد کوئٹہ کے چار منزلہ پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ریسکیوٹیم آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بعد ازاں لیاقت بازار میں بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں آگ پر مکمل قابو پالیا گیا جب کہ اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، ریسکیو 1122 اور سول انتظامیہ نے فوری طور پر مشترکہ اور مربوط ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ ریسکیو ٹیموں نے عمارت کو محفوظ بناتے ہوئے قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا، جس کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔