Skip to main content

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

کورٹ رپورٹر
انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ایمان مزاری کی پیشی پر عدالت میں سیکیورٹی کے کڑے اقدامات کیے گیے تھے، وکلاء اور میڈیا کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
اس سے قبل، ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو آج صبح گرفتار کیا گیا تھا۔ایمان مزاری اور ہادی علی کو سرینا ہوٹل کے باہر انڈر پاس کے قریب پولیس نے گرفتار کیا، دونوں ہائیکورٹ بار عہدیداران اور وکلاء کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹس جا رہے تھے۔
گرفتاری کے وقت پولیس نے کوریج کرنے والے صحافیوں سے موبائل چھین لیے۔
مذکورہ مقدمے میں گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم پیشی پر دونوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی تھیں۔ دونوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔
دوسری جانب، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے متنازع ٹویٹس کیس پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش ہوئی لیکن ملزمان اور نہ وکیل صفائی عدالت میں پیش ہوئے۔

جج افضل مجوکا نے کہا کہ اگر کل ملزمان پیش نہ ہوئے تو جرح کا حق ختم ہو جائے گا، ملزمان کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی اطلاعات نہیں۔