پاکستان میڈیا کونسل کی نازیہ علی کو سی ای او فیض ٹی وی اور ایڈیٹر روزنامہ فیض عوام کراچی مقرر ہونے پر مبارکباد

نازیہ علی

اسٹاف رپورٹر
پاکستان میڈیا کونسل (کراچی چیپٹر) کے صدر میاں خرم شہزاد ، سیکرٹری ساجد احمد اور کابینہ کے دیگر اراکین کی جانب سے سینئر صحافی، معروف اینکر پرسن اور میڈیا پروفیشنل نازیہ علی کو صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات اور مسلسل پیشہ ورانہ کامیابیوں پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ پاکستان میڈیا کونسل نے نازیہ علی کے فیض ٹی وی نیٹ ورک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور روزنامہ فیض عوام کراچی کی ایڈیٹر کے طور پر تقرر کو ان کے شاندار صحافتی سفر کا ایک تاریخی، قابلِ فخر اور یادگار سنگِ میل قرار دیا ہے۔ پی ایم سی کے عہدیداران نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ نازیہ علی نے محنت، عزم، بصیرت اور پیشہ ورانہ دیانت داری کے ذریعے میڈیا انڈسٹری میں ایک منفرد اور باوقار مقام حاصل کیا ہے۔ ان کی کامیابی نہ صرف صحافتی برادری بلکہ بالخصوص خواتین صحافیوں کے لیے ایک روشن مثال اور حوصلہ افزا پیغام ہے۔ اعلامیے کے مطابق نازیہ علی گزشتہ پانچ برس سے زائد عرصے تک فیض ٹی وی نیٹ ورک میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر (COO) اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی، پیشہ ورانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیتی رہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے جنوری 2026 میں انہیں مزید اعتماد دیتے ہوئے فیض ٹی وی نیٹ ورک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور روزنامہ فیض عوام کراچی کی ایڈیٹر مقرر کیا گیا، جو ان کی صلاحیتوں اور خدمات کا واضح اعتراف ہے۔ صدر پاکستان میڈیا کونسل کراچی چیپٹر میاں خرم شہزاد نے اس امید کا اظہار کیا کہ نازیہ علی آئندہ بھی آزاد، ذمہ دار اور معیاری صحافت کے فروغ کے لیے اپنی خدمات اسی جذبے اور لگن کے ساتھ جاری رکھیں گی اور نوجوان صحافیوں بالخصوص خواتین کے لیے رہنمائی اور حوصلے کا باعث بنتی رہیں گی۔ نازیہ علی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں، استحکام اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے دعا کی ہے۔